You are currently viewing فلیٹس اور پلاٹس
Flats and plots

فلیٹس اور پلاٹس

فلیٹس اور پلاٹس ۔ اپنی جمع شدہ رقم کو انویسٹ کرنے کے لیے پلاٹ خریدنا پاکستان میں سب سے زیادہ مناسب فیصلہ سمجھا جاتا ہے ، لیکن اگر آپ مضبوط انویسٹمنٹ مواقع کے ساتھ ساتھ آپ اپنی اس پراپرٹی سے اچھی بلاواسطہ انکم بھی پیدا کرنا چاہتے ہیں تو آپ فلیٹ یا اپارٹمنٹ میں بھی انویسٹ کر سکتے ہیں ، جیسے جیسے بڑے شہروں میں آبادی بڑھ رہی ہے خالی پلاٹس ملنا مشکل ہوتا جارہا ہے اور عمودی بلڈنگز میں رہائشی شہریوں اور انتظامیہ دونوں کے لیے موضوع فیصلہ ہوتا ہے ۔ تو آپ آگر پریشان ہیں کہ فلیٹس اور پلاٹس میں زیادہ محفوظ اور نفع بخش انویسٹ کونسی ہے تو ہم آپ کے سامنے کچھ موازنہ کر دیتے ہیں ۔ فلیٹس کے فوائد ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پراپرٹی کے کرایہ جات با الواسطہ انکم کی بہترین مشکل ہے۔ اپارٹمنٹس میں انویسٹمنٹ کرایہ کے حصول کی بہترین شکل ہے ۔ فلیٹس میں انویسٹمنٹ کے ساتھ اچھا ریٹرن دیتی ہے ۔ خصوصاً گزشتہ چند سالوں میں لوگوں کی دلچسپی فلیٹس میں قیمتوں کا باعث بنی ہے۔
  • بجٹ2022 میں جو ٹیکس لگایا گیاہے وہ بھی پلاٹس اور گھروں کے مقابلے میں فلیٹس میں بہت کم ہے بلکہ تین سال کے بعد فلیٹس کی فروخت پر ٹیکس زیرو کر دیا گیاہے
  • فلیٹس میں سکیورٹی ،مرمت اور انتظامیہ کی سہولیات بہت زیادہ ہوتی ہیں ۔ کیونکہ آپکا فلیٹ ایک بلڈنگ میں واقع ہوتا ہے جس میں مانیٹرنگ بہت آسان ہوتی ہے ۔
  • متوسط طبقہ پلاٹس لیکر گھر بنانے کی بجائے فلیٹس کی خریداری کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ وہ جلد میسر اور سستے پڑتے ہیں ۔
فلیٹس کے نقصانات ۔ اپارٹمنٹس کا خریدنا حقیقت میں سستا کام نہیں ہے اگر آپ کے پاس انویسٹمنٹ کم ہے تو آپ فلیٹس میں انویسٹمنٹ نہیں کر سکتے ۔ اپارٹمنٹس کیونکہ کم جگہ پر عمودی سمت میں بنتے ہیں تو کسی بھی قدرتی پہ کنسٹرکشن کی کمزوری کی وجہ سے بلڈنگ گر جاتی ہے تو آپکا سب سرمایہ ضائع ہو جاتا ہے اور آپ کو زمین کی قیمت بھی نہیں بچ پاتی ۔پلاٹس کے مقابلے میں فلیٹس کی قیمت میں اضافہ جلدی ممکن نہیں ہوتا بلکہ فلیٹس میں تھوڑے عرصے میں اگر آپ فروخت کرنا چاہتے تو قیمت بہت کم بھی ہو سکتی ہے پلاٹس میں انویسٹمنٹ کے فوائد ۔ شہری علاقوں میں اپنے گھروں کی مانگ اور دیہی سے شہروں کی طرف شفٹنگ کا رجحان جتنی تیزی سے بڑھ رہا ہے تو پلاٹس کی قیمت بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں پلاٹس اور آپکی چوائس کے مطابق آپ چیز خرید سکتے ہیں ۔ پلاٹس میں اپنا گھر اپنی مرضی کے مطابق نقشے بنانا آسان ہوتا ہے ۔ آپ اپنی پسند کا ڈیزائن منظور کر کے اپنی پسند کا میٹیریل استعمال کر کے گھر بنا سکتے ہیں ۔ پلاٹس کو صرف گھر بنانے کی بجائے آپ اور بھی کسی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔ مثلاً گیراج اور پارکنگ کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے ۔ پلاٹس میں آپ کو منافع زیادہ تیزی سے اتار چڑھاؤ نہیں ہوتا تو عموماً اچھا پروفٹ مل جاتا ہے پلاٹس کے نقصانات ۔ پلاٹس کے نقصانات میں سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ آپ اس سے بلاواسطہ انکم پیدا نہیں کر سکتے ہیں اپارٹمنٹ کو آپ کرایہ پر دے سکتے ہیں ۔ پلاٹس میں ٹیکس کے رقم فلیٹس کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے جس سے منافع متاثر ہونے کا امکانات ہوتے ہیں ۔ پلاٹس خرید کر اپکو اپنی رہائش تیار کرنے کے لیے کافی وقت کے لیے انتظار کرنا پڑتا ہے جیسے تعمیر مکمل ہوگی تب آپ اپنی پراپرٹی میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں ۔ فلیٹس کے مقابلے میں پلاٹس پر تعمیر کے لیے رقم کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور کنسٹرکشن کا تجربہ ہونا بھی ضروری ہے ورنہ نقصان کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے

Leave a Reply